ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں ملازمت کا جھانسہ دے کرخاتون سے زیادتی

 راولپنڈی: تھانہ کورس کے علاقے میں شادی شدہ خاتون کو ملازمت کاجھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاؤن شپ لاہورکی رہائشی خاتون نے آصف نامی شخص پر ملازمت کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے پر ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ مدعیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پر کیش اینڈ کیری اسٹور گئی جہاں پرآصف نامی شخص پراپرٹی کی تشہیر کے پمفلٹ تقسیم کررہاتھا۔ میں نےپمفلٹ لے کر اپنے شوہر کو دیا جنہوں نے آصف کو فون کیا تو اس نے کہا کہ آپ لوگ راولپنڈی آجائیں تو نوکری دلوادوں گا۔

میں اپنے شوہر اور 2 بچوں کے ہمراہ راولپنڈی چلی گئی، وہاں پہنچ کر آصف کو فون کیا تو اس نے ہمیں صدر بلوایا، وہاں آصف نے مجھ سے کہا کہ انڑویو کے لیے جانا ہے لہذا بچوں کو شوہر کے پاس چھوڑ دو۔ وہاں سے ملزم مجھے پشاور روڈ پر واقع ہوٹل کی لابی میں لے گیا۔

لابی میں کچھ دیر انتظار کے انٹرویو کے لیے مجھے کمرے میں بلایا، جب میں کمرے میں گئی تو آصف نے مجھ سے زبردستی کی، میرے کپڑے پھاڑ دیے اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔

مدعیہ کا کہنا ہے کہ میرے شور کرنے پر بھی کوئی مدد کے لیے نہیں آیا، میں نے ہوٹل مینیجر کو اس واقعے سےآگاہ کیا جس نے خاوند اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے میڈیکل کروالیا گیا یے، جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں