ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھاتی کے کینسراورعلاج کے بارے میں خواتین میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے چھاتی کے کینسراورعلاج کے بارے میں خواتین میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے تاکہ قیمتی زندگیاں بچائی جاسکیں۔

کراچی میں ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہارکیاکہ تعلیم اورآگاہی کے فقدان کی وجہ سے پاکستان میں چھاتی کے کینسرسے اموات کی شرح تقریباً پچاس فیصد ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

صدرنے نشاندہی کی کہ ملک میں خواتین کوصحت کے حوالے سے مختلف مسائل کاسامناہے جس کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہیلتھ کیئرسسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویزدی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں