ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن: حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں، 67 افراد ہلاک

یمن کے معارب اور شبوہ شہروں میں حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جھڑپوں کے دوران سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز  نے فضائی حملوں کے ذریعے حکومتی فورسز کے ساتھ تعاون کیا۔

اطلاع کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں کولیشن فورسز کے طیاروں نے 20 سے زائد فضائی حملے کئے۔ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 58 حوثی عسکریت پسند ہیں۔

واضح رہے کہ معارب کو یمن کی قانونی حکومت کے اہم ترین قلعے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ شہر میں پیٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر بھی موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں