ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی آئی اے کے ملازم کو 'ہوانا سینڈروم' کی وجہ سے سربیا سے واپس بلا لیا گیا

سربیا میں متعین امریکی خفیہ ایجنسی ‘سی آئی اے’ کے ملازم کو ‘ہوانا سینڈروم’ کی شکایت کی وجہ سے ملک سے واپس بلا لیا گیا ہے۔

امریکہ کے سرفہرست اخبارات میں سے وال اسٹریٹ جنرل نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتوں میں ‘ہوانا سینڈروم’ کی وجہ سے صحت کے سنجیدہ مسائل کا سامنا کرنے والے سی آئی اے کے ملازم کو سربیا سے نکال لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بالقانی ممالک میں ہوانا سینڈروم کی پہلی دفعہ تشخیص ہوئی ہے۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولئیم برنز نے جولائی میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ سی آئی اے کے 100 کے قریب ملازمین ‘ہوانا سینڈروم’ میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 2017 موسم بہار میں کینیڈا کے ہوانا سفارت خانے کے ملازمین میں ‘ہوانا سینڈروم’ نامی اس پُر اسرار بیماری کی تشخیص کی گئی۔ بیماری کے شکار افراد میں سر چکرانے اور سر درد کی علامات دیکھنے میں آئی تھیں۔

امریکہ کے کیوبا سفارت خانے کے 21 ملازمین میں بھی انہی علامات کے ظاہر ہونے کے بعد واشنگٹن انتظامیہ نے ستمبر 2017 میں دوسرے درجے کے عملے کے ایک بڑے حصے کو واپس بلا لیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں