ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینیوں پر یہودیوں کے حملے " دہشت گردی" ہیں:اسرائیلی وزیر خارجہ

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپیڈ نے گزشتہ روز یہودی آباد کاروں کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں کو دہشتگردی قرار دیا ہے ۔

 اسرائیلی وزیر خارجہ نے یہودی آباد کاروں کے الخلیل  شہر کے علاقے مسافر یاتہ میں فلسطینیوں پر ہوئے حملوں پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ حملے دہشتگردی کے زمرے میں آتے ہیں، یہ نہ تو اسرائیل اور نہ ہی یہودیوں کی روش ہے ،یہ تشدد اور خطرناک  طرز عمل ہے۔

واضح رہے کہ  یہودی آبادکاروں نے گزشتہ روز  اس علاقے میں فلسطینیوں پر حملہ کر دیا تھا جس میں بارہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ان حملہ آوروں نے علاقے میں کسانوں کی بھیڑ بکریوں کو بھی نشانہ بنانے سمیت فلسطینیوں کے مکانوں اور ان کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں