ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسڑیلیا ڈیڑہ سال بعد اپنی ملکی سرحدیں بین الاقوامی آمدورفت کے لیے کھول رہا ہے

آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا کہ بین الاقوامی سرحدیں ، جو مارچ 2020 میں نئی ​​قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے پھیلاؤ کا سدباب کرنے کے  لیے بند کی گئی تھیں ماہ ِ نومبر میں دوبارہ کھل جائیں گی۔

دارالحکومت کینبرا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں موریسن نے اعلان کیا کہ جن شہریوں نے کوویڈ 19 ویکسین کی ڈبل خوراک لے لی ہےوہ نومبر میں بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔

موریسن نے کہا کہ بین الاقوامی سرحدیں سب سے پہلے نیو ساؤتھ ویلز  کے ساتھ کھولی جائینگی جہاں کی آبادی کی ڈبل خوراک ویکسینیشن کی شرح جلد ہی 80 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

موریسن نے کہا کہ ملک لوٹنے والے  ڈبل ڈوز کے حامل آسٹریلوی شہری پہلے کی طرح 14 دن کے ہوٹل قرنطینہ کے بجائے 7 دن تک اپنے  گھروں  میں ہی قرنطینہ میں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے سرحدیں بند کرکے جانیں بچائی ہیں۔ ہم نے ان کی روزی روٹی کی حفاظت کی ہے اور اب ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آسٹریلوی شہری معمول کی زندگی کو واپس لوٹ سکیں ۔

ویکسین کی دو خوراکیں نہ لگوانے والوں کو  14 دن  تک آسڑیلیا آنے پر  ہوٹل قرنطینہ  میں رہنا ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں