ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پانچ سے 11 سال کے بچوں میں کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کی درخواست

شراکت داری کے عمل کے ذریعے کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے والے فائزر اور بائیواین ٹیک ایس اِی کے اداروں نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ان کی جانب سے ایک باضابطہ درخواست اس وقت حکومت امریکہ کے سامنے ہے، جس میں اس بات کی اجازت طلب کی گئی ہے کہ ہنگامی صورت حال میں پانچ سے 11 برس کے بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دی جائے۔

ان کمپنیوں نے اپنے اس منصوبے کے اعلان سے قبل گزشتہ ہفتے ویکسین سے متعلق ابتدائی آزمائشی اعداد و شمار امریکی غذا اور ادویات پر نگرانی کرنے والے ادارے، ‘یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن’ کو پیش کیے تھے۔

کمپنیوں نے بتایا ہے کہ ان آزمائشی اعداد و شمار میں 2268 افراد پر تجربات کیے گئے شامل ہیں، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ویکسین عمر کے اس گروپ کے لیے محفوظ اور مؤثر ہے۔

اس سے قبل ایف ڈی اے نے 12 سے 15 سال کے نوجوانوں میں ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی؛ جب کہ 16 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی مکمل اجازت دی گئی تھی۔

امریکہ: ڈیلٹا ویریئنٹ سے سب سے زیادہ خطرہ کس کو ہے؟





please wait



No media source currently available

پیش کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف ڈی اے کی جانب سے فوری منظوری دیے جانے سے یہ ممکن ہو گا کہ موسم خزاں تک وبا کے مرض میں کمی واقع ہو سکے، یہ وہ وقت ہو گا جب موسم گرما کے بعد ملک بھر کے اسکول دوبارہ کھل چکے ہوں گے۔

اطفال کے علاج سے وابستہ امریکی اکیڈمی کے مطابق، اس ماہ کے اوائل کے دوران بچوں میں کرونا وائرس کا انفیکشن شدت اختیار کر گیا تھا۔

کمسن بچوں میں کووڈ 19 کی بیماری کے شدت اختیار کرنے کا عمومی طور پر امکان کم ہی ہوتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کرونا وائرس کے اثرات دوسروں تک تیزی سے پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

[اس رپورٹ میں فراہم کردہ کچھ معلومات رائٹرز سے لی گئی ہے]

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں