ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں لاپتہ سرکاری اہلکار کی لاش بازیاب

 راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں لاپتہ سرکاری اہلکار زاہد اصغر کی نعش بازیاب کرلی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں لاپتہ سرکاری اہلکار زاہد اصغر کی نعش برآمد ہوگئی ہے، زاہد اصغر کا تعلق ابیٹ آباد سے تھا، اور ان کے بھائی نے دو دن قبل ہی تھانہ کہوٹہ میں  اغواء کا مقدمہ کرایا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر زاہد اصغر نامی شخص کی لاش بٹالہ کے برساتی نالے سے برآمد کی، اہلکار کو مبینہ طور پر لڑکی سے تعلقات پر تیز دھار آلے اور پتھروں کے وار کرکے قتل کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں لڑکی کا بھائی اور کزن شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور آلہ قتل برآمد ہونا باقی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں