ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ

کراچی: سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ 

صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق سندھ میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔

صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمت میں اضافہ سیلز ٹیکس بڑھنے اور مہنگی آر ایل این جی کی وجہ سے ہوا ہے، حکومت سی این جی کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کرے، درآمدی سطح پر سیلز ٹیکس رعایت سے سی این جی کی قیمت گھٹ جائے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں