ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: ایردوان ۔ پاشیکو ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ دوآرتے پاشیکو کے ساتھ صدارتی سوشل کمپلیکس میں ملاقات کی۔

اس سے قبل وزیر خارجہ میلود چاوش اولو نے بھی پاشیکو کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بارے میں ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش الو نے کہا ہے کہ ہم نے انقرہ میں بین الاپارلیمانی یونین کے سربراہ دوآرتے پاشیکو کے ساتھ ملاقات کی۔ ہم بین الپارلیمانی ڈپلومیسی کو اہمیت دیتے ہیں، بین الپارلیمانی یونین کی غیر منّظم نقل مکانی سے متعلق کاروائیوں کے ساتھ بھی ہم تعاون کریں گے”۔

چاوش اولو سے قبل وزیر انصاف عبدالحمید گُل نے بھی بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ دوآرتے پاشیکو کے ساتھ ملاقات کی۔

دوآرتے نے کل ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ ، بین الپارلیمانی یونین ٹرکش گروپ کے سربراہ اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول سے اسمبلی ممبر راوزا کاواکجی خان اور بین الپارلیمانی یونین کے دیگر اراکین سے ملاقات کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں