ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ کمینٹری کے دوران اب بیٹسمین کو بیٹسمین کیوں نہیں کہا جاسکتا ؟

حالیہ چند مہینوں سے کرکٹ میچز کے دوران کمینٹیٹرز بیٹسمین کو بیٹر کیوں کہتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ کھیل میں اب بیٹسمین کو بیٹسمین نہیں کہا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں ماہ ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے بیٹسمین کے لیے بیٹسمین کی اصطلاح استعمال نہیں کی جائے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بیٹسمین کی جگہ صنفی جانبداری سے پاک لفظ ’بیٹر‘ استعمال کیا جائے گا جو کہ خواتین اور مرد دونوں کیلئے استعمال ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ کرکٹ میں بیٹسمین اس کھلاڑی کو کہتے ہیں جو کریز پر آکر بیٹ کی مدد سے گیند کو مختلف شارٹس لگا کر رنز حاصل کرتا ہے۔

اب تک اس کھلاڑی کیلئے بیٹسمین کی اصطلاح استعمال کی جاتی رہی ہے۔ یہ لفظ دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک ’بیٹس‘ جس کا مطلب بلا اور دوسرا ’مین‘ جس سے مراد کھلاڑی ہے لیکن مین کا لفظ مردوں کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ویمن کرکٹ میچ کے دوران اس لفظ کا استعمال لغوی اعتبار سے غلط ہوتا ہے۔

کرکٹ میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار اور خواتین کرکٹ کی مقبولیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیٹسمین کے بجائے ’بیٹر‘ کا لفظ استعمال کیا جائے تاکہ اس سے مرد یا عورت کو کوئی تاثر ہی نہ جائے۔

کرکٹ کے قوانین ترتیب دینے والی اتھارٹی میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے گذشتہ ماہ بیٹسمین کے لفظ کو بیٹر سے تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں