ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے اضافے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران واپڈا حکام نے دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے اضافے کا انکشاف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے معاملات پر بات کی گئی۔ دوران اجلاس انکشاف ہوا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

رکن قائمہ کمیٹی اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے سوال کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے ایک حصے پر 480 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا، اب بتایا جائے کہ لاگت کتنی آئے گی؟

اجلاس میں موجود واپڈا حکام نے بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی نظر ثانی شدہ لاگت 653 ارب روپے ہوگی، کیوں کہ لاگت میں 180 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، یہ اضافہ ایکس چینج ریٹ اور مہنگائی کی وجہ سے ہوا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ واپڈا نے 2 سال پرانا پی سی ون کیوں اٹھایا؟ یہ تو وزارت منصوبہ بندی کی غلطی ہے، مجھے تو لگتا ہے کہ یہ دوسرا نیلم جہلم منصوبہ نہ بن جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں