ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ اور طالبان کے درمیان امریکی انخلا کے بعد پہلا رابطہ

افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا اور طالبان نمائندوں کے درمیان  پہلا اجلاس  آج اور کل قطر میں منعقد ہو رہا ہے۔

افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا اور طالبان  کے مابین  پہلا باضابطہ رابطہ، قطر میں ہو رہا ہے۔

 امریکی وفد آج اور کل دوحا میں طالبان کابینہ ارکان اور نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں افغانستان سے غیر ملکیوں کے محفوظ انخلا پر بات ہوگی۔

امریکی وفد افغانستان کو دوبارہ القاعدہ اور دیگردہشت گرد تنظیموں کی آماجگاہ نہ بننے پر زور دے گا۔ افغانستان میں خواتین کے حقوق پر بھی بات ہوگی۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد وفد کاحصہ نہیں، وفد میں امریکی دفتر خارجہ، انٹیلی جنس، یو ایس ایڈ کے ارکان شامل ہوں گے، طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی افغان وفد کی قیادت کریں گے۔

امریکی عہدیدار کا خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملاقات طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق نہیں، پہلے ہی کہہ چکے ہیں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا انحصار ان کے اقدامات پر ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں