ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے پر غور کیا گیا، اس حوالے سے بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت ہوئی۔

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کر دی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کر لئے گئے ہیں، سینیٹ کا اجلاس 14 اکتوبر بروز جمعرات شام 4 بجے ہو گا جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسی روز 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ جن میں ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں