ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انقرہ قیام جمہوریت میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  دارالحکومت انقرہ  قیام، جمہوریت، ملکی ترقی اور ڈیموکریسی میں پیش رفت کا مرکز رہا ہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق،صدر ایردوان نے  تیرہ اکتوبر سن 1923 کو انقرہ کو دارالحکومت  قرار دینے کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ۔

 اس پیغام میں صدر نے کہا کہ  انقرہ نے جنگ استقلال میں ایک مرکزی کمان گاہ  بننے اور قیام جمہوریت کی کوششوں  بنیادی کردار  ادا کیا ہے،انقرہ کے دارالحکومت بننے کی سالگرہ پر میں مبارک باد پیش کرتا ہوں،انقرہ دشمن قوتوں کے حملوں کے برخلاف جنگ میں ایک تاریخی حیثیت رکھنے سمیت قیام جمہوریت اور ڈیموکریسی کے فروغ کا مرکز رہا ہے۔

انقرہ اپنے تاریخی پس منظر اور ثقافتی تشخص سے  ہمیشہ فخر جمہوریت  اور باعث اہمیت رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہزاروں سالہ تاریخی میراث کا نمائندہ شہر انقرہ مستقبل میں بھی ملکی ترقی اور استحکام جمہوریت سمیت ڈیموکریسی کے فروغ میں کردار ادا کرتا رہے گا۔میں اس دن کی مناسب سے غازی مصطفی کمال اتاترک اور ان کے رفقا، شہدائے ملت اور غازیوں کو عقیدت و احترام سے یاد کرتا ہوں اور ہم وطنوں کو خلوص دل سے سلام پیش کرتا ہوں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں