ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈکپ 2009والے جذبے سے جیتا جاسکتا ہے،آفریدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ 2009میں ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے والا جذبہ پیدا کرکے 2021کی ٹرافی بھی جیتی جا سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے ذہن میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والا حملہ تھا۔ پورا ملک مایوسی میں تھا اور جیت بہت ضروری تھی۔پاکستان کے لیے 99 ٹی 20 میچ کھیلنے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے بابر اعظم کی ٹیم 2021 کا ٹورنامنٹ بھی جیت سکتی ہے ۔ 2021کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے ایک ماہ پہلے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے بظاہر یہ دیکھتے ہوئے استعفی دے دیا کہ نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا انہیں نوکری سے برخاست کر دیں گے۔اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے راولپنڈی میں میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے سکیورٹی کا عذر پیش کرتے ہوئے اچانک پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا۔اس کے 3 روز بعد انگلینڈ نے بھی دورہ منسوخ کر دیا۔پاکستان کے سابق آل رائونڈر نے کہا کہ پاکستان دنیا کی کسی بھی ٹیم کو حیران کر سکتا ہے۔ اس کو آسانی سے نہیں لیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 فارمیٹ ہمارے لیے موزوں ہے۔ ہمارے پاس ٹیلنٹ، سوچ اور جیت کا جوش ہے جو اس تیز فارمیٹ کی ضرورت ہے۔اس فارمیٹ کے ساتھ پاکستان میں پیار کیا جاتا ہے۔ ہم ہر ٹیم کے خلاف جیتے اور پھر ہر ٹیم نے یہ اسٹائل اختیار کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان دوبارہ سب کو حیران کر سکتا ہے۔ کبھی پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں کے بارے میں غلط اندازے مت لگائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں