ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری خطے میں استحکام کا عنصر ہے”

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری خطے میں استحکام کا عنصر ہے، ہائی ٹیک سسٹمز کی شمولیت سے ملکی ائیر ڈیفنس صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور وطن عزیز کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں بہتر طور پر مدد ملے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا،  اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، بعدازاں چینی ساختہ ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم کی آرمی ایئرڈیفنس میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

  آرمی چیف کو کمانڈر ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے ویپن سسٹم سے آگاہ کیا گیا، ہائی ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس سسٹم ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم 100 کلومیٹر تک اپنے اہداف کو انگیج کر سکتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ایئرڈیفنس مجموعی دفاعی نظام میں خصوصی اہمیت کاحامل ہے، ایئر فورس اور آ رمی ایئر ڈیفنس فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے مثالی کام کر رہے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں