ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کابینہ کے 36 ارکان اور 10 ترجمان و معاونین کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاری

لاہور: پنجاب کابینہ میں شامل وزراء، ترجمان و معاونین خصوصی کی فوج کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق صوبائی وزراء کے لیے نئی کاریں خریدنے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق پنجاب کابینہ میں شامل 37 وزراء میں سے 36 کے لیے نئی کاریں خریدی جائیں گی۔

سمری کے متن کے مطابق 5 معاونین خصوصی اور 5 اسپیشل اسسٹنٹ کو بھی نئی کاریں ملیں گی، نئی کاریں خریدنے کے لیے 16کروڑ سے زائد رقم خرچ ہو گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سمری منظور ہوتے ہی نئی کاروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں