ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: کانپور میں مال گاڑی پٹڑی سے اترنے سے کئی بوگیاں تباہ

لکھنؤ: بھارتی شہر کانپور میں پٹڑی سے اترنے کے بعد مال گاڑیاں کی بوگیاں تباہ ہوگئی ہیں

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے گاؤں کے انبیا پور ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اترگئی،جس کے کی وجہ سے انتہائی مصروف دہلی ہاوڑہ ریٹ روٹ متاثرہوگیا ۔ حادثے کی وجہ سے ایک ٹرین منسوخ کر دی گئی جبکہ 21 کو تبدیل شدہ راستے سے چلایا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کانپور جانے والی ایک تیز رفتار مال گاڑی انبیا پور ریلوے اسٹیشن کے قریب دہلی ہاوڑہ ریل روٹ پر بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نئی دہلی ہاوڑا ریل روٹ پر اپ اورڈاؤن لائن پر ٹرینوں کا آپریشن بندکردیا گیا ۔ اور موقع پر جی آرپی پولیس کے ساتھ ریلوے اسٹاف اور تکنیکی ٹیم نے بروقت پہنچ کر ریلوے ٹریک کو درست کرنے کے لیے کاررائیاں شروع کردیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں