ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مزدوروں کی 25 ہزار تنخواہ برقرار ،اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ کے تعین کا کیس،کم از کم تنخواہیں 25 ہزار کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے تنخواہوں کے تعین سے متعلق سندھ حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کرنے کی ہدایت کی عدالت کاکہناتھا کہ تنخواہ کے آئندہ تعین تک موجودہ حکومتی فیصلہ برقرار رہے گا، کمیٹی کے آئندہ فیصلے تک مزدوروں کی تنخواہیں کم از کم 25 ہزار روپے ماہانہ رہیں گی، فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، کراچی چیمبر، نے درخواستیں دائر کی تھیں،ایمپلائر فیڈریشن پاکستان و دیگر نے بھی درخواستیں دائر کی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں