ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

کراچی (سید وزیر علی قادری)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا۔پاکستانی ٹیم دبئی پہنچنے کے بعد ایک روز کا قرنطینہ کرے گی، قومی ٹیم کے 2 پریکٹس میچز 18 اور 20 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں پہلا ٹاکرا بھارت کے ساتھ 24 اکتوبر کو ہوگا۔ورلڈکپ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، حارث روف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ریزرو میں موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں