
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے برسلز میں ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے اپنی آمادگی کا اظہارکرتے ہوئے تہران سے مطالبہ کیا کہ وہ وقت ضائع نہ کرے اور اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی میز پر جلد واپس آئے۔ بوریل نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ ایرانی کسی نہ کسی طرح بطور کوآرڈی نیٹر مجھ سے اور 2015ء میں طے پائے جوہری معاہدے کی کونسل کے ارکان سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ یورپی یونین کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ میں ایرانیوں سے ملنے کو تیار ہوں، مگر معاہدے کو بچانے کے لیے وقت کم رہ گیا ہے۔