ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

(File Photo)

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

پاک فوج کےترجمان شعبہ ابلاغ عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف کو داخلی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،جس پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے ادارے کی تیاریوں پر اظہار اطمینان  کیا۔

واضح رہے کہ کچھ ہفتے پہلے بھی  وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں