ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی حکام نے مجھ سے الگ کمرے میں تفتیش کی‘ شہریار آفریدی

پیرس (آن لائن) کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ نیویارک ائر پورٹ پر امریکی حکام نے مجھے الگ کمرے میں لے جاکر تفتیش کی‘ میرے افغانستان جانے سے متعلق سوالات کیے‘ بعد میں معافی مانگی گئی ۔ فرانس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ جب وہ امریکا پہنچے تو افغانستان جانے پر ان کو الگ کمرے میں لے جا کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی، لیکن پاکستان کے وفاقی وزیرکا پتا چلنے پر وہ پروٹوکول دینے کو تیار ہو گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ائر پورٹ پر سوالات کرنے کے بعد امریکی حکام نے کہا کہ آپ نے وزیر ہونے کا پہلے کیوں نہیں بتایا، انہوں نے پروٹوکول کی پیش کش بھی کی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں