ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیو ویکسینیشن کیخلاف درخواست مسترد، درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے انسداد پولیو مہم کے خلاف درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو ویکسی نیشن کے خلاف امیر جہاں عرف بسمہ نورین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیو ویکسی نیشن سے مزید بیماری پھیل رہی ہے، جس پر حکومت سندھ کے وکیل نے جواب دیا کہ پوری دنیا میں پولیو ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا پولیو فری ہو گئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست 25 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں