ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے، وزیر داخلہ

اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ دنیا بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لے،بھارت شاید بھول بیٹھا تھاکہ پاک بحریہ ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آبدوز حمزہ کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر میرا یقین  مزید پختہ ہو گیا، ملکی دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کاپہلے ہی بہت معترف ہوں۔

شیخ رشید نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  میں داخل ہوتی بھارتی آبدوز کا پیشگی سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کرتاہوں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں