ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک کلب بیشکتاش کی یورپین چمپینز لیگ میں لگاتار تیسری شکست

یورپین چمینز لیگ  کے سی گروپ  کے تیسرے میچ میں  ترک کلب بیشکتاش  سپورٹنگ لزبون سے  4۔1 کے اسکور سے شکست کھا گیا۔

بیشکتاش اور اسپورٹنگ  استنبول میں مد مقابل آئے۔

سپورٹنگ نے  15 ویں منٹ میں  گول کرتے ہوئے برتری قائم کر لی، جس کا جواب میزبان ٹیم نے 24 ویں منٹ میں دیتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔

بعد میں مہمان ٹیم نے  مزید تین گول کرتے ہوئے   واضح فرق سے میچ اپنے نام کر لیا۔

تین میچوں کے بعد بیشکتاش  صفر پوائنٹ  کے ساتھ گروپ میں آخری نمبر پر ہے تو  سپورٹنگ  تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں