ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نورجہاں کے اوور میک اپ اور ساڑھی پہن کر گانے سے ہمیں چڑ ہوتی تھی: علی عظمت

پاکستان کے پاپ گلوکار علی عظمت نے میڈم نورجہاں کی شخصیت پر تنقید کی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے پاپ گلوکار علی عظمت احمد پنسوٹا شو میں شریک ہوئے اور دوران شو پاکستانی میوزک اور آرٹس سمیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ میوزک لیجنڈ ملکہ ترنم نورجہاں سے متعلق گفتگو کی۔

دوران شو علی عظمت نے برسوں سے تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے
ساتھ بڑے بڑے ایئررنگ پہنے اور اضافی میک کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چڑ چڑھتی تھی۔

علی عظمت نے کہا کہ نور جہاں اس وقت بڑھاپے میں تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ انہیں دیکھنا ہمارے لیے ضروری نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہم نے دوسروں کی ثقافت کو قبول کیا اور پھر یہ معمول بن گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں