ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت ہو رہی ہے، آئی ایم ایف

نیو یارک: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا جیہادازور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کی بات چیت میں پیشرفت ہو رہی ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف چھٹے جائزے پر بحث کے عمل میں ہیں،

ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ پروگرام کے مختلف پہلوؤں اور حکومت پاکستان کے ممکنہ اقدامات پر غور جاری ہے، آئی ایم ایف مشن مختلف تفصیلات کے عمل سے گزر رہا ہے۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد قوم کو خوشخبری دیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ ڈیل سائن کرنے نیویارک سے واپس واشنگٹن چلے گئے ہیں۔

رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں تعطل ختم کررہے ہیں، کورونا وبا کے دوران ملک میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں