ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، پاکستان نے معاملہ پھر اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

نیو یارک: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور بے نامی قبروں کا معاملہ ایک بار پھر عالمی برادری کے سامنے اٹھا دی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب صائمہ سلیم نے ورکنگ گروپ مکالمے میں بھارتی مظالم بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ کشمیر میں چند برس کے دوران جبری گمشدہ افراد کی متعدد قبریں ملی ہیں، خواتین کی بے حرمتی، غیر قانونی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے پہلے متاثرہ افراد کو اٹھایا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کردیا، اقوام متحدہ جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کے لیے معاوضے کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں