ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“ایم کیو ایم کو کراچی کے غریب طبقے کی بدحالی نظر نہیں آرہی کیا؟”

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی حلیف جماعت ایم کیو ایم کو کراچی کے غریب طبقے کی بدحالی نظر نہیں آرہی کیا؟ روپے کی قدر کی کمی پر رضا باقر کے بیان پر حیرت ہوئی،ایسی صورت میں کوئی بھی سرمادار پاکستان نہیں آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ڈی ولیوایشن بری چیز نہیں ہےچونکہ اوورسیز پاکستانی جو پیسہ بھیجتے ہیں اس سے اُن کے پیسوں میں اضافہ ہوجاتا ہے،میں حیران ہوں کہ گورنر اسٹیٹ بینک کونسی معیشت پڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،روپے کی قدر گرنا ہماری معیشت کے لیے زہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم غریب طبقے کی آواز بننے کے لیے ملک بھر میں مظاہرے کرے گی، مہنگائی کی وجہ سے غریب کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں