ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلمے خلیل مستعفی، ٹامس ویسٹ افغانستان میں امریکی نمائندہ ہونگے

کابل( آن لائن)طالبان سے امن معاہدے کے ذریعے امریکی فوج کے 2 دہائی بعد افغانستان سے انخلا کو یقینی بنانے والے امریکا کے خصوصی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق3 سال تک اس
اہم عہدے پر براجمان رہنے والے زلمے خلیل زاد کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مستعفی ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا کو بتایا کہ زلمے خلیل زاد کے مستعفی ہونے پر خالی ہونے والے عہدے پر ان کے نائب ٹامس ویسٹ کو عبوری طور پر تعینات کیاجائے گا۔ امریکی حکومت کے امور کے ماہرین کے مطابق منجھے ہوئے سفارت کار خلیل زاد کو افغانستان پر طالبان کے قبضے اور انہیں سخت گیری سے روکنے میں ناکامی پر دبا ئو اور تنقید کا سامنا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں