ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیریں مزاری کی بیٹی کے ساتھ سوشل میڈیا پر نوک جھونک

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور بیٹی ایمان زینب مزاری کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوئی۔ سوشل میڈیا پر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے کہا ہے کہ ملک جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے، ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے۔ایمان زینب مزاری نے مزید کہا کہ آپ چاہتے ہیں جادو کرنے والوں پر بات بھی نہ ہو، ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔ جس پر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شرمندہ ہوں کہ تم اس حد تک گر کر ذاتی حملے کر رہی ہو، بطور وکیل کسی ثبوت کے بنا الزامات لگانا ہتک عزت میں آتا ہے۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ تمام تنقید ناکام ہو تو ذاتی حملے کرنا شرمناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں