ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھیلوں کی سہولیات ،دیر لوئر میں 54 ملین روپے کی منصوبے جاری

پشاور( جسارت نیوز) ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دیر لوئر میں 54 ملین روپے لاگت کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ انجینئر پارس احمد ، انجینئر عمر شہزاد ، ڈی ایس او ابرار خان بھی موجود تھے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے خادگزئی پلے گرائونڈ کا دورہ کیا جس پر7 ملین روپے کی لاگت آئے گی اس میں سے 4.3 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں منصوبہ جلد مکمل ہوگا ، رکن صوبائی اسمبلی ہمایوں خان نے پراجیکٹ ٹیم اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا ٹیم نے ٹنڈو ڈاگ پلے گرائونڈ ، شاہ عالم بابا اور تیز گرام پلے گرائونڈ کا بھی دورہ کیا ان کے ہمراہ سی اینڈ ڈبلیو حکام بھی تھے ، لوئر دیر میں منصوبوں میں ورسک پلے گرائونڈ کی تزئین وآرائش ، ڈریسنگ روم وغیرہ کی تعمیر جاری ہے ، جی جی سی ایم ایچ ایس تیمر گرہ میں بیڈمنٹن کورٹس، شاہ گئی جی جی ایچ ایس ایس میں کرکٹ پچ وغیرہ کی تعمیر ، تنڈو ڈاگ پلے گرائونڈ کا شاہ عالم بابا پلے گرائونڈ ، تیز گرام پلے گرائونڈ ، تریونا پلے گرائونڈ ، مایار گنڈیری پلے گرائونڈ ، مایار گمبیر میں بیڈمنٹن ہال ، گدر میں پلے گرائونڈ اور سدو دیر لوئر میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کے منصوبے جاری ہیں جن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں