ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج مشکلات کے باوجود وطن عزیز کے دفاع کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج تمام مشکلات کے باوجود وطن عزیز کی علاقائی سا لمیت اور خود مختاری کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

وہ بہاول پور کے علاقے خیر پور ٹامیوالی اور آسرانی میں فارمیشن کی تربیتی سرگرمیوں کے جائزہ کے دورا ن فوجیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

بری فوج کے سربراہ نے دشمنوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے ابھر نے والے چیلنجوں اور خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے حقیقی تربیت کی ضرورت پر زوردیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف ہتھیاروںسے فائرنگ کا عملی مظاہرہ بھی دیکھااور فارمیشن کی تربیت اور پیشہ وارانہ تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں