ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکے سے 16افراد ہلاک

ماسکو: روس کی کیمیکل فیکٹری میں خوف ناک دھماکے کے بعد عمارت بری تباہ ہوگئی ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے علاقے ریازن میں ایک کیمیکل فیکٹر کی میں خوف ناک آتش زدگی کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ دارالحکومت ماسکو کے جنو ب مشرقی علاقے ریازن میں پیش آیا،جہاں ایک کیمیکل فیکٹری کے بارود تیار کرنے والے حصے میں دھماکاہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ کی زد میں آکر 16 افراد ہلاک ،جب کہ ایک شخص بری طرح زخمی ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ مقامی انتظامیہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں