ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی بے روزگاروں نے ماضی میں ملک کو تباہ کیا، فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ آج جو سیاسی بے روزگار ہیں انہوں نے ماضی میں ملک کو تباہ کیا،اگر انہوں نے عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو عوام انہیں مسترد نہ کرتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ لوٹ  مارکرنے والوں کو جواب دینا ہوگا، احتجاج کرنے والے ماضی میں ملک کے اندر لوٹ مار کرتے رہے، مہنگائی صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہوئی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،وزیراعظم کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

وزیر مملکت نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے، خیبر پختونخوا کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرچکے ہیں، کسان کی مدد کرنے کیلئے کسان کارڈ لائے ہیں،محدود وسائل والے طبقے کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں گی،پاکستان کی ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں