ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘میں آپ کی بھانجی ہرگز نہیں ہوں’ ایمان زینب نے شہباز گل کو کھری کھری سنا دیں

وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کو سوشل میڈیا پرکھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں آپ کی بھانجی ہرگز نہیں ہوں۔’

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے ایمان زینب کو ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘آپ ہیں تو ہماری بھانجی لیکن آپکا منجن بکتا ہے اپنی والدہ کے ارد گرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے ہیں۔ آپ سے رشتہ ایسا ہے کہ آپکو کیا جواب دیا جائے۔ بیٹا دبا کے رکھیں۔’

اس پر جواب دیتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ ‘میری والدہ کے ارد گرد جو لوگ ہیں وہ ان کا انتخاب ہے ۔ اس کا مطلب ھر گز نہیں کے میں آپ کی بھانجی ھوں اگر میری بات کا آپ کے پاس کوی جواب ہے تو ضرور دیجئے۔۔۔ اپنے ٹرولز کی طرح “ماما ماما” والا منجن مت بیچیں…”

اس سے قبل ایمان مزاری نے شہباز گل کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ” اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ھوتے۔ جن لوگوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، میڈیا پر بے شمار قدغنیں لگائیں اور اپوزیشن کو ہراساں کیا ان کے پاس مذہب کے پیچھے چھپنے کے سوا اور کیا راستہ رہ گیا ہے”

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے جادو ٹونے سے ملک چلانے کی ایک ٹویٹ پر اپنی بیٹی ایمان مزاری پر برہمی کا اظہار کیا تھا جب ان کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ

“اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ھو رہا ہے۔ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو، ایسا تو ہر گز نہیں ھو گا”

ایمان مزاری کی اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ان کی والدہ اور وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ

“میں شرمندہ ہوں کہ آپ تنقید کرنے کے لیے اس طرح کے ذاتی نوعیت کے غیر تسلی بخش حملوں کا سہارا لے رہی ہیں، خاص طور پر ایک وکیل کی حیثیت سے آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے الزامات لگانا بدنام کرنے کے مترادف ہے، جب بنیادی مسئلوں پر مبنی تنقید ناکام ہو جاتی ہے تو اس طرح کے ذاتی حملےشرمناک ہیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں