ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ میں پریشر سے آزاد ہو کر کھیلیں، رمیز راجا

دبئی (نمائندہ خصوصی) پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پریشر سے آزاد ہو کر کھیلیں۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے قومی اسکواڈ سے آن لائن خطاب کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ اچھی کرکٹ کے ساتھ ملک کے وقار کو مقدم رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے میچ پر نہیں پورے ٹورنامنٹ پر فوکس کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل رمیز راجا ٹیم سے خطاب کریں گے جس میں وہ بھارت کے خلاف میچ اور میگا ایونٹس میں اپنے تجربات کے بارے میں کھلاڑیوں کو بتائیں گے۔ میٹنگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے حکمت عملی پر بات ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں