ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوئٹہ میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، ان کی لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، اسلحہ میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر، راکٹ اور 2 گولے شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں