ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا

سکھر(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سکھر میں جیل کے باہر خورشید شاہ کا استقبال کیا، خورشید شاہ کارکنوں کے قافلے کے ساتھ رہائش گاہ روانہ ہوئے۔خیال رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں 25 ماہ سے قید میں تھے، انہیں نیب نے 2019 میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔دو روز قبل سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد پی پی رہنما کے بیٹے نے عدالتی حکم پر ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے۔سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سیکاغذات ضمانت پر دستخط کرنے کے لیے احتساب عدالت پہنچایا گیا جہاں عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈر کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں