اسلا م آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان بھی قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت کیلیے پرامید ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے قریبی رفقا سے کرکٹ سے متعلق گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے‘ بھارت کے خلاف کامیاب ہوگی‘ دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے لیے تیار ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اس ٹاکرے میں ان شااللہ پاکستان ہی جیتے گا۔