ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس دوران مختلف ممالک کے وزراء سے ملاقاتیں

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے لیے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئے ہیں۔

نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کے دائرہ کار میں منعقدہ دوسرے دن کے سیشنز میں شرکت کرتے ہوئے،آقار  نے بلغاریہ کے وزیر دفاع جارجی پنایوٹوف کے ساتھ ایک مختصر ملاقات بھی کی ہے۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

گزشتہ رات آقار نے برطانوی وزیر دفاع بین والیس سے ملاقات کی اور بعد میں امریکی وزیر دفاع آسٹن سے مختصر ملاقات کی۔

اجلاس میں اٹلی کے دارالحکومت روم میں 30-31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے جی 20 لیڈرز سمٹ سے قبل ایک مثبت ایجنڈا بنانے کے لیے ضروری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

بعد میں یونانی وزیر دفاع نکولاؤس پاناگیوٹوپولوس سے ملاقات کرتے ہوئے، وزیرآقار  نے کہا کہ یونانی وفدکی  ترکی اور یونان کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کے دائرہ کار میں  دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والی چوتھے اجلاس میں شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں