ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں بچوں کو فائرز ویکسین لگائی جائے گی

سعودی عرب میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ‏ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ مملکت میں 5 سے 11 ‏سال تک کے بچوں کو فائرز ویکسین لگائی جاسکتی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینز کے مطالعے کے بعد اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو ‏فائزر ویکسین دی جاسکتی ہے اس حوالے سے کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔

مملکت میں موجود شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بوسٹرڈوز لگوانا ہو گی، 60 سال سے زائد افراد کے بعد اب 18 ‏‏سال اور اس سے زائد عمر والوں کو تیسری ڈوز لگانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان افراد کے لیے پہلی ڈوز کے 6 ماہ گزرنے پر تیسری ڈوز لگائی جائے گی۔

ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا تھا کہ گردوں کے پرانے مریضوں، ‏اعضا کی پیوندکاری کرنے ‏‏‏‏والوں کو بوسٹر ڈوز لگانا شروع کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں