ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوسوو نے دو روسی سفارت کاروں کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دے دیا

کوسوو نے اقوام متحدہ میں متعین امن مشن میں شامل دو روسی سفارت کاروں کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دیا ہے۔

 اس فیصلے کا اعلان کوسوو کے صدر جوسا عثمانی نے کیا ہے  جنہوں نے بتایا کہ  دو روسی سفارت کار کوسوو کی ملکی سلامتی اور آئین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اس فیصلے پر روس کے سربیا میں متعین سفارت خانے نے احتجاج  کرتے ہوئے کوسوو کی خود مختاری کو مسترد کر دیا ہے۔

روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کوسوو کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی  ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ناپسندیدہ شخصیت میں شامل ایک روسی سفارت کار نے کورونا  ہدایات کی خلاف ورزی کی تھی جس پر اسے البانیہ سے بھی ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں