ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش، شوکاز کے جواب کیلئے 15 روز کی مہلت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے 15 روز کی مہلت دیدی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی اور شاہ محمود جتوئی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات پر اعظم سواتی کو جاری نوٹس کے معاملے پر سماعت کی، وفاقی وزیر ذاتی طور پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن ممبران نے اعظم سواتی کے وکیل سے کہا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دیں، وفاقی وزیر اعظم سواتی کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں، وہ اعظم سواتی کی جانب سے جواب داخل کریں گے، شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایک مہینے کا وقت دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ ایک مہینہ بہت زیادہ ہے، 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں، الیکشن کمیشن نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں