ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا

لاہور: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ریلوے حکام نے ٹرینوں کا کرایہ 10 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فریٹ ٹرینوں کا کرایہ 5 فیصد بڑھایاہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ یکم نومبر اورفریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 5 نومبر سے ہو گا، ٹرینوں کے کرایے بڑھانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس کمیٹی نے 15 فیصد کرایے بڑھانے کی تجویز دی تھی تاہم وزارت ریلوے نے مسافروں پر معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے کم کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں