ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالاکنڈکرکٹ اکیڈمی نے النور ا سپورٹس کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

مالاکنڈ(جسارت نیوز)شیرگڑھ اسپورٹس کمپلیکس پر ملاکنڈ کرکٹ اکیڈمی اور النور ا سپورٹس کے درمیان سیریز کا فائنل میچ کا اختتام ہوگیا ۔ النور اسپورٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 20 اوور کے اختتام پر 218 پہاڑ جتنا رنز کا ٹارگٹ ملاکنڈ کرکٹ ا کیڈمی کو دیا۔ملاکنڈ کرکٹ اکیڈمی کے کپتان مشتاق احمد اور عابد ریاض نے ذمہ داری لی اور ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ اوپن کرنے کے لئے میدان میں آئے۔ دونوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنائے۔ عابد ریاض نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور7 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ کپتان مشتاق نے ہمت نہیں ہاری اور پیج پر ڈٹے رہے۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے کے لئے شہریار اقبال آئے اور کپتان مشتاق احمد کر ساتھ دیا اور 104 رنز کی پارٹنرشپ کی اور اسی طرح ملاکنڈ کرکٹ اکیڈمی نے بہت آسانی کے ساتھ النور ا سپورٹس کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں