ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیت شاہ نے کشمیرپر پاکستان سے مذاکرات کومسترد کردیا

سرینگر ( آن لائن)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت صرف کشمیری عوام سے بات کرے گا۔کشمیرمیڈیا کے مطابق امیت شاہ نے سر ی نگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ فاروق کہتے ہیں انہیں پاکستان سے بات کرنی چاہیے، تاہم انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان سے کیوں بات کریں؟ ہم جس سے بات کریں گے وہ صرف کشمیری عوام ہیں۔ امیت شاہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ کشمیری عوام کوگزشتہ3 دہائیوں کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب خونریزی بند ہونی چاہیے۔ امیت شاہ نے اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ جذباتی لگائو ظاہر کرنے کے لیے روایتی کشمیری لباس فیرن پہن رکھا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں