ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آل سندھ فائٹ نائٹ کک باکسنگ چمپئن شپ

کراچی(اے پی پی)آل سندھ فائٹ نائٹ کک باکسنگ چیمپئن شپ 2021 مردوخواتین میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے 2سونے کے تمغوں سمیت 6تمغے جیت لیے ۔اسپورٹس کمپلیکس نارتھ ناظم آباد میں منعقدہونے والی چیمپئن شپ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص کی ٹیموں نے بھی مقابلے میں حصہ لیا۔مردوں کی کیٹیگری میں ایس ایس یو کمانڈو محمد شبیر نے 63 کلوگرام کیٹیگری میں سونے، کمانڈو عبدالودود نے 75 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی، کمانڈو خضر صلاح الدین نے 67 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی جبکہ کمانڈو فرجان شاہ نے 59 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں